وزیراعظم شہباز شریف کا ممتاز صحافی مسعود اللہ خان کے انتقال پراظہار افسوس

115

اسلام آباد۔16مارچ (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نےممتاز صحافی مسعود اللہ خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے مرحوم کی بلندی درجات کی دعا اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ مرحوم مسعود اللہ خان کی صحافت اور آزادی اظہار رائے کے لئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔