اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کو ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے ہمراہ ملجم کارویٹ بحری جہازوں کی لانچنگ تقریب میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ملجم کارویٹ بحری جہاز پاک ترک روایتی تعلقات اور سفارتی خوبیوں سے بالاتر شراکت داری کی اعلیٰ مثال ہیں۔