وزیراعظم شہباز شریف کی انور ابراہیم کو ملائیشیا کے وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے انور ابراہیم کو ملائیشیا کے وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔

جمعرات کو ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے انور ابراہیم کو ملائیشیا کے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھانے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں دوست ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔