اسلام آباد۔14مارچ (اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پنجابی ثقافت کے دن پر اہل پنجاب کو مبارکباد دی ہے۔
منگل کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نےکہا کہ سرسبز لہلہاتے کھیتوں کی سرزمین پنجاب کےباسیوں کوپنجابی ثقافت کا دن بہت مبارک ہو۔ صحرائے چولستان، سرزمینِ اولیا ملتان، گوجرانوالہ کےپہلوانوں، فیصل آباد کےباذوق لوگوں، پوٹھوہار کےچاک و چوبند بہادرجوانوں اور زندہ دلانِ لاہور کےبغیر پاکستان کےوفاق کی قوسِ قزح کی خوبصورتی نا مکمل ہے۔