وزیراعظم عمران خان احتساب کے عمل پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، وزیراعظم عمران خان نے 22 سال قانون کی حکمرانی کے لئے جدوجہد کی ہے، معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار

54
وفاقی دارالحکومت میں لوگوں کے ایک بڑے اجتماع کو دیکھ کر اپوزیشن جماعتوں کی بے چینی بڑھ گئی ہے،معاون خصوصی برائے امور نوجواناں عثمان ڈار

اسلام آباد۔25مئی (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان احتساب کے عمل پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، وزیراعظم عمران خان نے 22 سال قانون کی حکمرانی کے لئے جدوجہد کی ہے، کرپشن و لوٹ مار میں ملوث کسی بھی شخص کو بھاگنے نہیں دیں گے، ملک و قوم کی لوٹی گئی رقوم واپس لائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ علی ظفر کی رپورٹ پر ضرور عمل ہو گا، حکومت کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں کرے گی، اگر جہانگیر ترین کے ہاتھ صاف ہیں اور وہ شوگر سکینڈل میں ملوث نہیں ہیں تو وہ کلیئر ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جن اداروں کا کام احتساب کرنا اور قانون کی حکمرانی قائم کرنا ہے وہ ادارے آزاد ہیں، یہی وجہ ہے کہ نیب نے 400 ارب روپے سے زائد رقم ریکور کی ہے، پاکستان کی تاریخ میں جب سے نیب کا ادارہ بنا ہے آج تک کبھی اتنی ریکوری نہیں ہوئی اور ایسا صرف اس لئے ہوا ہے کیونکہ وزیراعظم عمران خان کسی بھی مافیا کی سرپرستی نہیں کر رہے اور سب کا بلاتفریق احتساب کیا جا رہا ہے۔

معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ کرپشن و لوٹ مار میں ملوث کسی بھی شخص کو بھاگنے نہیں دیں گے، ملک و قوم کی لوٹی گئی رقوم واپس لائیں گے، نواز شریف کی شیخوپورہ میں زمینیں اب سرکاری خزانے میں آ چکی ہیں، اس طرح نواز شریف سے پہلی ریکوری شروع ہو چکی ہے۔