
میرانشاہ ۔ 26 نومبر(اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے سابق فاٹا کے نو قائم شدہ اضلاع کیلئے صحت، تعلیم، روزگار اور انتظامیہ کے شعبوں میں مختلف فلاحی پیکیجز کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق فاٹا و خیبرپختونخوا کے عوام نے دہشت گردی کے کٹھن اور مشکل وقت کا سامنا نہایت جرا¿ت سے کیا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان سے زیادہ کسی ملک یا افواج نے کردار ادا نہیں کیا۔ ہم نے اپنے ملک پر مسلط جنگ کی بھاری جانی و مالی قیمت ادا کی، ہم پاکستان کے اندر آئندہ ایسی کوئی جنگ نہیں لڑیں گے، نیا پاکستان بن رہا ہے۔ انہوں نے یہ بات پیر کو شمالی وزیرستان کے دورے کے موقع پر کہی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا۔ اہم وفاقی و صوبائی وزرائ، گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔