
اسلام آباد۔2مارچ (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان سے ارکان قومی اسمبلی خواجہ شیراز محمود، احمد حسین ڈیہڑ اور مخدوم زین حسین قریشی نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک، وفاقی وزیر اقتصادی امور مخدوم خسرو بختیار اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار بھی موجود تھے۔