وزیراعظم عمران خان سے شہید ایس پی طاہر داوڑ کی فیملی کی ملاقات

127
APP99-19 ISLAMABAD: November 19 - Prime Minister Imran Khan meets bereaved family of Shaheed SP Tahir Dawar at PM Office. APP

اسلام آباد ۔ 19 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے شہید ایس پی طاہر داوڑ کی فیملی نے پیر کو یہاں ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی، وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی اور آئی جی پولیس خیبر پختونخوا بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے شہید ایس پی طاہر داوڑ کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ وزیراعظم نے غمزدہ خاندان سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ ایس پی طاہر داوڑ ایک نڈر اور فرض شناس افسر تھے، ان کی فرض شناسی اور بہادری پولیس ڈیپارٹمنٹ کے لئے باعث فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس پی طاہر داوڑ کی شہادت سے پولیس ڈیپارٹمنٹ ایک ذمہ دار اور فرض شناس افسر سے محروم ہو گیا ہے۔ وزیراعظم نے غمزدہ خاندان کو ہر ممکنہ معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔