وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود کی ملاقات

120
‏کربلامیں حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے پیروکاروں نےحق وباطل کےمابین فرق اہلِ عالم پر واضح کرنےکیلئے تعداد میں خود سےکہیں بڑےدشمن سےٹکراتےہوئےجانوں کےنذرانےپیش کئے

اسلام آباد ۔ 29 جون (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں ڈاکٹر عطاء الرحمن بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ ملاقات میں ملک میں تعلیم کے فروغ خصوصاً آن لائن تعلیم، طالب علموں کو دینی تعلیم اور سائنسی علوم کی جانب راغب کرنے اور جدید تعلیم کے حوالہ سے بہتر مواقع فراہم کرنے کے حوالہ سے امور پر گفتگو کی گئی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اس امر پر زور دیا کہ نوجوان طالب علموں کو سیرت النبیۖ اور آپۖ کی حیات طیبہ کے روشن پہلوؤں، صحابہ کرام اور اسلامی تاریخ کے درخشاں باب سے روشناس کرانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ وزیراعظم نے دور جدید کے تقاضوں کے مطابق طالب علموں کو سائنسی علوم حاصل کرنے کی ترغیب دینے کی حوصلہ افزائی کیلئے ڈاکٹر عطاء الرحمن کو منصوبہ مرتب کرنے اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کو سکالرشپ دینے کی مربوط حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت کی۔