وزیراعظم عمران خان سے پاکستان میں سعودی عرب کےسفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات

147

اسلام آباد۔21دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی ۔ پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطاق ملاقات میں دو طرفہ تعاون اور کووڈ۔19 کی صورتحال پرتبادلہ کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان اور سعودی سفیر نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط اور دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کااظہار کیا۔