اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ملاقات کی۔
بدھ کو وزیراعظم آفس کےمیڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں سینیٹر سیف اللہ نیازی اور سینیٹر عبدالقادر بھی موجود تھے۔ملاقات میں قانون سازی و پارلیمان کے امور پر گفتگو کی گئی۔