وزیراعظم عمران خان سے چین کے وزیر خارجہ اور سٹیٹ قونصلر وانگ ژی کی ملاقات

76

اسلام آباد۔22مارچ (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان سے چین کے وزیر خارجہ اور سٹیٹ قونصلر وانگ ژی نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم کے وزراء خارجہ کونسل کے 48 ویں اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان کے دورہ پر آئے ہوئے چینی وزیر خارجہ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے۔