وزیراعظم عمران خان سے کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ لیفٹیننٹ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ کی ملاقات

80
APP90-19 ISLAMABAD: March 19 - Commander of the National Guard of the Kingdom of Bahrain Lieutenant-General Sheikh Mohammed bin Isa bin Salman Al Khalifa called on Prime Minister Imran Khan at PM Office. APP

اسلام آباد ۔ 19 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ لیفٹیننٹ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ نے ملاقات کی۔ منگل کو یہاں ہونے والی ملاقات میں علاقائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور بحرین کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ وزیراعظم نے بحرین کے ساتھ تمام شعبوں خصوصا دفاع میں تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ لیفٹیننٹ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ نے بحرین کے وزیراعظم کی طرف سے عمران خان کو بحرین کے دورہ کی دعوت دی جس کو وزیراعظم عمران خان نے قبول کرتے ہوئے بحرین کے وزیراعظم کو بھی دورہ پاکستان کی دعوت دی۔