وزیراعظم عمران خان قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے سے پہلے ہی ایوان میں پہنچ گئے

178

اسلام آباد۔11جون (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے سے پہلے ہی ایوان میں پہنچ گئے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں جب شرکت کے لئے وزیراعظم ایوان میں داخل ہوئے تو اس وقت حکومتی بنچوں پر بھی بہت کم تعداد میں ارکان موجود تھے جبکہ اپوزیشن بنچ مکمل طور پر خالی تھے۔

وزیراعظم کی آمد کے بعد حکومتی ارکان ان کے گرد جمع ہوگئے اور ان سے موجودہ سیاسی صورتحال اور بجٹ کے حوالے سے تبادلہ خیال کرتے رہے۔