وزیراعظم عمران خان نے نیشنل فنانشل انکلوژن سٹرٹیجی کی منظوری دے دی

84
APP78-22 ISLAMABAD: November 22 - Prime Minister Imran Khan chairing a meeting on National Financial Inclusion Strategy, at PM Office. APP

اسلام آباد ۔ 22 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے نیشنل فنانشل انکلوژن سٹرٹیجی کی منظوری دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی مالیاتی شمولیت کی حکمت عملی (نیشنل فنانشل انکلوژن سٹرٹیجی) سے عوام اور مالیاتی اداروں کو سہولت میسر ہو گی، حکمت عملی چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعت ، زراعت اور اسلامی بنکاری کے شعبوں میں ترقی لائیگی۔ یہ بات انہوں نے قومی مالیاتی شمولیت سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے 5سالہ قومی مالیاتی شمولیت کی حکمت عملی کی منظوری دی، حکمت عملی ملک میں مالی انکلوژن کیلئے لائحہ عمل اور اہداف کا تعین کرتی ہے۔ اجلاس میں بریفنگ کے دوران وزیراعظم کو بتایا گیا کہ پاکستان میں صرف 16فیصد بالغ آبادی کے پاس بنک اکاو¿نٹس ہیں، ملک میں صرف11فیصد خواتین کے پاس بنک اکاو¿نٹس ہیں، آبادی کا بڑا حصہ مذہبی اور دیگر وجوہات کے باعث مالی نظام سے باہر ہے۔ اس موقع پر گورنر سٹیٹ بینک طارق باجوہ نے وزیراعظم کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ کم مالی شمولیتی کے نتیجے میں زراعت، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار اور ہاﺅسنگ جیسے معیشت کے ترجیحی شعبوں میں سرمایہ کاری کم رہی ہے، 5 سالہ قومی مالیاتی شمولیت کی حکمت عملی سے روزگار کے 30لاکھ نئے مواقع پیدا ہونگے اور برآمدات میں 5.5ارب ڈالر اضافہ ہوگا جبکہ بنکوں کے ڈیپازٹ بیس کو بڑھا کر جی ڈی پی کا 55فیصد تک کرنا اور بچتوں میں اضافے کی حوصلہ افزائی بھی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر فنانشل انکلوژن کو وسعت دینے کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار اور وسیع تر اقتصادی ترقی کے حصول کے لئے فنانس تک رسائی بہت ضروری ہے جو کہ اقتصادی مواقعوں کی مساویانہ تقسیم، غربت کے خاتمے اور مالی استحکام کے لئے لازمی شرط ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانچ سالہ این ایف آئی ایس سے شہریوں اور مالیاتی اداروں بالخصوص ترجیحی اقتصادی شعبوں کو سہولیات فراہم ہوں گی اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار، زراعت اور اسلامی بینکنگ کے شعبے میں موجود بڑی صلاحیتوں کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔