وزیراعظم عمران خان کا ایگریکلچر اور فوڈ پراسسنگ سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس میں اظہار خیال

97
APP54-01 ISLAMABAD: February 01 – Prime Minister Imran Khan chairs meeting on Agriculture and Food Processing. APP

اسلام آباد ۔ یکم فروری(اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے زراعت کے شعبہ کے فروغ کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ زرعی شعبہ میں ملکی صلاحیت سے مکمل طور پر مستفید ہونے کیلئے وفاقی حکومت اس سلسلہ میں صوبائی حکومتوں کو ہر ممکنہ معاونت فراہم کرے گی جبکہ چین سمیت دوست ممالک کی جانب سے ٹیکنالوجی و دیگر معاونت سے بھرپور طریقے سے استفادہ کیلئے صوبوں سے سفارشات بھی طلب کی گئی ہیں۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو ایگریکلچر اور فوڈ پراسسنگ سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے فوڈ سکیورٹی کے علاوہ صوبائی وزراء برائے محکمہ زراعت، وفاقی و صوبائی سیکرٹریز اور زراعت سے متعلقہ شعبوں کے سربراہان نے شرکت کی۔ وزیراعظم نے ملک میں زراعت کے شعبہ کو مستحکم کرنے اور ملکی زراعت کے فروغ کے سلسلہ میں چین سمیت دوست ممالک کی جانب سے ٹیکنالوجی و دیگر معاونت سے بھرپور طریقے سے استفادہ کیلئے صوبوں سے سفارشات طلب کر لیں۔ انہوں نے صوبوں کو ایک ہفتہ میں اپنی سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ صوبائی حکومتیں زراعت کے فروغ خصوصاً زراعت کے شعبہ میں برآمدات بڑھانے کی راہ میں حائل رکاوٹوں اور مشکلات کی نشاندہی کریں۔