اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی رانا محمد قاسم نون نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کشمیر ایشو کو حقیقی معنوں میں اجاگر کررہے ہیں، کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد رنگ لارہی ہے ، بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں قبضہ کے خاتمہ کا وقت آگیا ہے۔ یہ بات انہوں نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کشمیر کے ایشو کو عالمی سطح پر جس طرح اجاگر کیا ہے ، یہ وقت کی ضرورت تھی ، اب بھارت جنونی چہرہ دنیا میں سامنے آگیا ہے۔ انہوں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کشمیریوں کی آزادی کیلئے اپنا کردار اداکرے۔ رکن قومی اسمبلی رانا محمد قاسم نون نے کہا پاکستان کشمیریوں کی سفارتی ،سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔