وزیراعظم عمران خان کو وفاقی حکومت کے ”نیشنل پاورٹی گریجویشن“ منصوبہ کے بارے بریفنگ

89

اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان کو وفاقی حکومت کے ”نیشنل پاورٹی گریجویشن“ منصوبہ کے بارے بریفنگ دی گئی جس کا آغاز 5 جولائی کو کیا جا رہا ہے۔وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، معاون خصوصی یوسف بیگ مرزا، سیکرٹری تخفیف غربت اور سماجی تحفظ ڈویژن شائستہ سہیل، سیکرٹری بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام علی رضا بھٹہ اور قاضی عصمت عیسیٰ نے اجلاس میں شرکت کی۔وزیراعظم نے پروگرام کے بجٹ،ڈیزائن، معیار اور شفافیت کو یقینی بنانے سمیت اس کے مختلف پہلوو¿ں کا جائزہ لیا۔چار سال کے عرصہ میں 16.28 ملین افراد کو اس اقدام سے فائدہ ہوگا، 5 جولائی کو اس کی تفصیلات کا اعلان کیا جائے گا۔