وزیراعظم عمران خان کی ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف کو صدارتی انتخابات میں شاندار فتح پر دلی مبادکباد

172

اسلام آباد۔25اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف کو صدارتی انتخابات میں شاندار فتح پر دلی مبادکباد دی ہے۔

پیر کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میرے دوست ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف کو صدارتی انتخابات میں شاندار کامیابی پر مبارک ہو، برادر ازبکستان کے عوام نے اپنی قابل قیادت پر ایک بار پھر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مثبت بات چیت جاری رکھنے کے خواہاں ہیں۔