وزیراعظم عمران خان کی باباگرو نانک کے 552 ویں یوم پیدائش پر دنیا بھر کی سکھ برادری کو مبارکباد

169
وزیراعظم عمران خان کی باباگرو نانک کے 552 ویں یوم پیدائش پر دنیا بھر کی سکھ برادری کو مبارکباد

اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے باباگرو نانک دیو جی کے 552 ویں یوم پیدائش پر دنیا بھر کی سکھ برادری کو مبارکباددی ہے۔

جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ خوشی کے اس موقع پر ہم پاکستان میں اپنے مقدس مذہبی مقامات کا دورہ کرنے والے ہزاروں سکھ یاتریوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

انہوں نے سکھ برادری کی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے سلسلہ میں اپنی حکومت کی جانب سے سہولیات کی مسلسل فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا۔