وزیراعظم عمران خان کی حکومت نے سال نو پر عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کا تحفہ دیا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

66
پاکستان کی خوبصورتی کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنا وزیراعظم عمران خان کا خواب ہے،عمران خان پاکستان کے پہلے وزیراعظم ہیں جو ماحولیات اور سیاحت کو اہمیت دیتے ہیں، چوہدری فواد حسین
پاکستان کی خوبصورتی کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنا وزیراعظم عمران خان کا خواب ہے،عمران خان پاکستان کے پہلے وزیراعظم ہیں جو ماحولیات اور سیاحت کو اہمیت دیتے ہیں، چوہدری فواد حسین

اسلام آباد ۔ 31دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کو قوم کیلئے نئے سال کا تحفہ قرار دیدیا۔ پیر کی شب اپنے ٹویٹ میں وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ سال نو پر وزیراعظم عمران خان کی حکومت نے عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کا تحفہ دیا ہے، نئی قیمتوں کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 86 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 52 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔