
اسلام آباد ۔ 27 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بدھ کو وزیراعظم آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سکیورٹی سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر تعلیم شفقت محمود، وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی، سیکرٹری خارجہ امور، سیکرٹری داخلہ، ڈی جی آئی ایس پی آر اور سینئر حکام نے شرکت کی۔