وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پاور کے شعبہ سے متعلقہ مسائل زیر بحث لانے کے حوالے سے اجلاس

63
APP88-30 ISLAMABAD: November 30 - Prime Minister Imran Khan chairs meeting on issues related to Power Sector at PM Office. APP

اسلام آباد ۔ 30 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے بجلی چوری پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بات کسی طور قابل قبول نہیں ہے کہ جو لوگ باقاعدگی سے اپنے بقایا جات ادا کریں انہیں کچھ عناصر کی چوری کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑے، وزیراعلیٰ اور وزیر بجلی پریس کانفرنس کے ذریعے یہ معاملہ عوام کے سامنے اجاگر کریں اور ملک بھر میں بجلی چوری کے خلاف جاری حکومتی کریک ڈائون میں ان کی مدد حاصل کی جائے۔ جمعہ کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پاور کے شعبہ سے متعلقہ مسائل زیر بحث لانے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں خصوصی طور پر بجلی چوری کے خلاف ملک گیر کریک ڈائون اور پاور سیکٹر کے نقصانات روکنے کے حوالے سے پیشرفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں وزیر بجلی عمر ایوب، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان، سیکریٹری بجلی عرفان علی، خیبر پختونخوا کے سیکریٹری داخلہ اکرام اﷲ، انرجی ٹاسک فورس کے سربراہ ندیم بابر اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔