وزیراعظم عمران خان کی سکھر آمد کے موقع پر ایئرپورٹ روڈ کو بند نہیں کیا گیا

73

سکھر۔16اپریل (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان کی سکھر آمد کے موقع پر ایئرپورٹ روڈ کو بند نہیں کیا گیا اور ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں رہی۔ اس موقع پر سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے تھے۔

عام شہریوں کو سڑک بند ہونے کی شکایت کا موقع نہیں دیا گیا جبکہ صوبائی حکومت کی کوئی بھی وی آئی پی شخصیت یہاں پہنچتی ہے تو ایئرپورٹ روڈ کئی کئی گھنٹے بند کردی جاتی ہے۔