وزیراعظم عمران خان کی مخلص قیادت میں ملک صحیح سمت میں بڑھ رہا ہے، علی محمد خان

71
وزیر اعظم نوجوانوں کے مستقبل پر بہت توجہ دے رہے ہیں،ای کامرس کے ذ ریعے نوجوان لڑکیوں اور لڑکوں کو روز گار فراہم کیا جا رہا ہے جس کیلئے حکومت نے انقلابی کامیاب جوان پروگرام شروع کیا ہے،وزیر مملکت علی محمد خان

اسلام آباد ۔ 13 جنوری (اے پی پی) وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور علی محمدخان نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی مخلص قیادت میں ملک صحیح سمت میں بڑھ رہا ہے۔اتوار کو ریڈیوپاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سابق حکومتوں کے غلط فیصلوں کی وجہ سے آج پاکستان بھاری قرضوں کا سامنا کررہا ہے۔وزیرمملکت نے کہاکہ اس کے باوجود پی ٹی آئی کی حکومت ملک کو موثر اقتصادی منصوبہ بندی کے ذریعے اس بحران سے نکالنے کیلئے پرعزم ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے مالی امداد کیلئے آئی ایم ایف کی بجائے اپنے دوست ممالک سے تعاون طلب کیا اور وہ اس کا مثبت جواب دے رہے ہیں۔