وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین سے دونوں دوست ملکوں کے مابین تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا، حکام سی پیک اتھارٹی

58

اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت جاری منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی گئی ہے، وزیراعظم عمران خان کے آئندہ ہفتہ میںدورہ چین سے دونوں ہمسایہ دوست ملکوں کے مابین تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔ سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق سی پیک منصوبے سے غربت میں کمی لانے میں نمایاں مدد ملے گی، سی پیک سے قومی معیشت کے فروغ اور غربت میں کمی لانے میں نمایاں مدد ملے گی۔ موجودہ حکومت کی جانب سے اقتدار سنبھالنے کے بعد چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت جاری منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان کے آئندہ دورہ چین سے دونوں ہمسایہ دوست ملکوں کے مابین تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے موجودہ مرحلے سے پاکستانی عوام کی فلاح وبہبود پر سماجی واقتصادی فوائد مرتب ہوں گے۔ وزیراعظم کے دورہ چین سے دونوں تزویراتی شراکت داروں کے مابین دوستی مزید مستحکم ہوگی۔