وزیراعظم عمران خان 17اپریل کو نئے پاکستان ہاﺅسنگ منصوبے کا افتتاح کرینگے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات

79

اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان 17اپریل کو نئے پاکستان ہاﺅسنگ منصوبے کا افتتاح کرینگے ،اس منصوبے کے تحت ایک سال میں ایک لاکھ 35ہزار اپارٹمنٹس بنائے جائیں گے جن میں اسلام آباد کے 25ہزار اپارٹمنٹس شامل ہونگے ۔منگل کو یہاں میڈیا بریفنگ کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے بتایا کہ پاکستان ہاﺅسنگ فاﺅنڈیشن ایک سال میں ایک لاکھ 35ہزار اپارٹمنٹس تیار کریگا،اس منصوبے کے تحت اسلام آباد میں 25ہزار اپارٹمنٹس ، بلوچستان میں 1لاکھ 10ہزار اپارٹمنٹس کے علاوہ گوادر میں ماہی گیروں کو چھت کی فراہمی کے لئے گوادر میں نئی بستی قائم کرینگے ۔17اپریل کو وزیراعظم عمران خان نیا پاکستان ہاﺅسنگ منصوبے کا افتتاح کرینگے۔