وزیراعظم محمدشہبازشریف کا سابق پوپ ایمرٹس بینڈکٹ کے انتقال پر گہرے رنج وغم کااظہار

217
یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے وزیر اعظم ریلیف پیکج کے تحت بنیادی اشیا ضروریہ پر خصوصی ٹارگیٹڈ سبسڈی یکم جنوری 2023سے فراہم کر نے کی منظوری دی ہے، ترجمان

اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمدشہبازشریف نے سابق پوپ ایمرٹس بینڈکٹ کے انتقال پر گہرے رنج وغم کااظہارکیاہے۔سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹرپرجاری ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہاہے کہ سابق پوپ ایمرٹس بینڈکٹ کے انتقال کی خبرسن کرانہیں افسوس ہوا، وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان سمیت پوری دنیا میں کروڑوں لوگ ان کے انتقال پرسوگوارہیں۔

واضح رہے کہ سابق پوپ ایمرٹس بینڈکٹ ہفتہ کو95 برس کی عمرمیں انتقال کرگئے۔انہوں نے 8 برسوں تک کھتولک چرچ کی قیادت کی۔ 1415 میں پوپ گریگوری کے بعد وہ پہلے پوپ تھے جنہوں نے 2013 میں استعفی دیا تھا۔سابق پوپ نے اپنی زندگی کے آخری آیام ویٹی کن سٹی کے ماتیرایکلیزیا خانقاہ میں گزارے۔ عیسائیوں کے موجودہ مذہبی پیشوا پوپ فرانسس 5 جنوری کو ان کی آخری رسومات کی قیادت کریں گے۔