15.5 C
Islamabad
پیر, فروری 24, 2025
ہومقومی خبریںوزیراعظم محمد شہبازشریف کا متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن...

وزیراعظم محمد شہبازشریف کا متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید کو ٹیلیفون، شیخ محمد بن زید کی مشکل گھڑی میں پاکستان کو ہر ممکن امداد کی پیشکش

- Advertisement -

اسلام آباد۔30اگست (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہبازشریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید کو منگل کو ٹیلیفون کیا اور انہیں پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کیا۔ شیخ محمد بن زید نے اس مشکل گھڑی میں پاکستان کو ہر ممکن امداد کی پیشکش کی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر کو پاکستان میں سیلاب کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا جس سے تقریباً 33 ملین افراد متاثر ہوئے ہیں، 1162 کے قریب ہلاک اور 3554 زخمی ہوئے ہیں۔

وزیر اعظم نے ایک بار پھر متحدہ عرب امارات کی طرف سے فراہم کی جانے والی سیلاب متاثرین کیلئے بروقت امداد اور تعاون پر شکریہ ادا کیا اور امارات ہلال احمر اور خلیفہ بن زید فاؤنڈیشن کی جانب سے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کی تعریف کی۔شیخ محمد بن زید نے قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے پاکستانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور اس مشکل وقت میں متاثرین کی ہر ممکن مدد کی پیشکش کی۔ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات ہیں جو دہائیوں پر محیط ، باہمی اعتماد اور افہام و تفہیم اور قریبی تعاون پر مشتمل ہیں، یہ مشترکہ تعلقات دلچسپی کے تمام شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعاون پر مبنی ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=324610

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں