وزیراعظم محمد شہبازشریف کی زیر قیادت اتحادی حکومت ملک کو اقتصادی اور دوسرے بحرانوں سے نکال لے گی،طاہرہ اورنگزیب

63

اسلام آباد۔7مئی (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن)کی رہنما طاہرہ اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہبازشریف کی زیر قیادت اتحادی حکومت ملک کو اقتصادی اور دوسرے بحرانوں سے نکال لے گی۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے تمام محاذوں پر بڑے چیلنج چھوڑے ہیں لیکن ہم نے عوام کو ریلیف کی فراہمی کاعزم کررکھا ہے۔

طاہرہ اورنگزیب نے کہا کہ مخلوط حکومت آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات یقینی بنانے کیلئے انتخابی اصلاحات بھی کرے گی۔ طاہرہ اورنگزیب نے امید ظاہر کی ہے کہ وزیراعظم محمد شہبازشریف کی زیر قیادت اتحادی حکومت ملک کو اقتصادی اور دوسرے بحرانوں سے نکال لے گی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے تمام محاذوں پر بڑے چیلنج چھوڑے ہیں لیکن ہم نے عوام کو ریلیف کی فراہمی کاعزم کررکھا ہے۔ طاہرہ اورنگزیب نے کہا کہ مخلوط حکومت آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات یقینی بنانے کیلئے انتخابی اصلاحات بھی کرے گی۔