وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب کا آغاز قرآن مجید کی آیات کی تلاوت سے کیا

401
عالمی حدت کے تباہ کن اثرات نے پاکستان میں زندگی ہمیشہ کےلئے بدل کر رکھ دی ہے ، قدرتی آفات کا مقابلہ کرنے کے لئےعالمی برادری کو یکجا ہونا پڑے گا،وزیر اعظم شہباز شریف کا جنرل اسمبلی سے خطاب

نیویارک۔23ستمبر (اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب کا آغاز قرآن مجید کی آیات کی تلاوت سے کیا۔

جمعہ کو وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے آغاز پر سورہ الزمر کی آیت 53 کی تلاوت کی جس میں اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کو حکم دیا ہے کہ ”کہہ دو اے میرے وہ بندو! جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کر رکھی ہے، اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو۔ یقین جانو اللہ سارے کے سارے گناہ معاف کر دیتا ہے۔ یقیناً وہ بہت بخشنے والا، بڑا مہربان ہے”۔