وزیراعظم محمد شہباز شریف کا بلوچستان کے شہر بولان میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار

110

اسلام آباد۔6مارچ (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے شہر بولان میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء قوم کے ہیرو ہیں۔

پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے شہر بولان میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار قوم کے ہیرو ہیں۔ وزیراعظم نے ان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی دلی تعزیت اور دعائیں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔