34.4 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومقومی خبریںوزیراعظم محمد شہباز شریف کا جانی خیل ضلع بنوں میں خوارج کے...

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا جانی خیل ضلع بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کو خراج تحسین

- Advertisement -

اسلام آباد۔28جنوری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جانی خیل ضلع بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے تک اس کے خلاف جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے 3 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے اور 9 کو گرفتار کرنے پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے کے افواج پاکستان کے غیر متزلزل عزم کو سلام پیش کرتے ہیں، دہشت گردی کے خاتمے تک اس کے خلاف جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر شر پسندوں سے ملک کی حفاظت میں مصروف عمل افواج پاکستان کے افسران و اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=552911

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں