اسلام آباد۔7مئی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سینئر صحافی خالد حمید فاروقی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک کہنہ مشق اور اپنے پیشے سے عشق کرنے والے صحافی تھے۔
ہفتے کو پی ایم آفس کےمیڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے اپنی تعزیتی بیان میں کہا کہ خالد حمید فاروقی کی وفات صحافت کے شعبے کا بڑا نقصان ہے،ان کی صحافتی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔