وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ‏معروف اداکار شکیل کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

93
محمد شہباز شریف

اسلام آباد۔30جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ‏معروف اداکار شکیل کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا انتقال پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کیلئے ایک بڑا نقصان ہے۔

جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ 70 کی دہائی سے ان کا نام پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کے سنہرے دور سے جڑا ہوا ہے ،جب ڈرامے اپنے جاندار کرداروں اور اداکاری کی وجہ سے ناظرین کو مسحور کیا کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ شکیل اپنے لازوال کرداروں اور شاندار اداکاری جن سے میری عمر کے لوگوں کی قیمتی یادیں وابستہ ہیں ، کی وجہ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت اور درجات بلند کرے اور اہلِخانہ و رفقاء کو صبر جمیل عطا فرمائے