اسلام آباد۔25اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف (کل )جمعہ کو سکھر میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے اور سیلاب متاثرین سے ملاقات کریں گے۔
جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے اسلام آباد پہنچنے کے فوراً بعد اقتصادی امور ڈویژن میں سیلاب متاثرین کی امداد، ریسکیو، ریلیف اور بحالی میں تعاون کے لیے بین الاقوامی شراکت داروں کے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں ریسکیو، ریلیف، متاثرین میں نقد رقوم کی تقسیم کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کو چیئرمین این ڈی ایم اے اور ہنگامی امداد کے صوبائی اداروں نے سیلاب کے حوالے سے بریفنگ دی۔وزیر اعظم ( کل) جمعہ کو سکھر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے، متاثرین سے ملیں گے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=323825