وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شاندار کامیابی پر پاکستان کرکٹ ٹیم اور عوام کو مبارکباد

245

اسلام آباد۔20جولائی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شاندار کامیابی پر پاکستان کرکٹ ٹیم اور عوام کو مبارکباد دی ہے۔

بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شاندار جیت پر قوم اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی اچھی حکمت عملی اور بہترین بلے بازی پر عبداللہ شفیق کو خاص طور پر سراہتا ہوں۔ پوری ٹیم نے بہترین کھیل کے ذریعے قوم اور کرکٹ شائقین کو خوش کیا۔