وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ضلع باجوڑ میں دھماکہ کی مذمت ، زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا،ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

45

اسلام آباد۔2جولائی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع باجوڑ کے مقام پھاٹک میلہ کے قریب ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد معصوم اور بے گناہ لوگوں کو نشانہ بناکر ظلم کی انتہاء کر رہے ہیں انہیں کسی صورت معاف نہیں کیا جا سکتا۔

بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے دھماکے کے نتیجے میں ہونے والی شہادتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے شہداء کے بلندی درجات کی دعا اور شہداء کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی صحت یابی کی دعا اور انہیں ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔