اسلام آباد ۔11مارچ (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لی کیانگ کو چین کا نیا وزیراعظم منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے ۔
ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نےچین کے نومنتخب وزیراعظم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ پاک چین سٹریٹجک تعاون اور شراکت داری کو بڑھانے کےلئے لی کیانگ کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں ہیں ۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہاکہ مجھے اعتماد ہے کہ اب ہمارے دوطرفہ تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہوں گے ۔