- Advertisement -
ڈیرہ مرادجمالی۔17اپریل(اے پی پی)وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر معدنیات وقدرتی وسائل ورکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس جھوٹ پر مبنی پلندہ ہے۔ پانامہ لیکس کے آنے کے بعد مخالفین کومسلم لیگ ن کے خلاف ایک ایشو مل گیا ہے مسلم لیگ ن ملک میں ترقی کا خواہاں ہے اور ملک میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی منصوبے شروع ہونے کے باعث مخالفین کی نیندیں حرام ہوگئی جس کے باعث مسلم لیگ ن اور شریف فیملی پر الزامات کی بوچھاڑکردی گئی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=1330
- Advertisement -