وزیراعظم محمد نوازشریف کا پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب

87

اسلام آباد ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کشمیر کاز کی بھرپور حمایت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں کی جائز جدوجہد آزادی کو دہشت گردی سے جوڑنا بھارت کی افسوسناک غلطی ہے، دنیا کی کوئی طاقت ہمیں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت سے نہیں روک سکتی، موجودہ حکومت کا ایجنڈا ترقی اور خوشحالی ہے‘ بعض لوگ ملک میں ترقی کے عمل کو پٹڑی سے اتارنا چاہتے ہیں وہ محض احتجاج کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں اور منفی سیاست کے ذریعے پاکستان کو مفلوج کرنا چاہتے ہیں، وہ 2014ءکی طرح اس مرتبہ بھی بری طرح ناکام ہوں گے۔ انہوں نے یہ بات پیر کو یہاں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی