وزیراعظم محمد نواز شریف بم دھماکہ کے افسوسناک واقعہ کے بعد امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے کوئٹہ پہنچ گئے

155

کوئٹہ ۔ 8 اگست (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف بم دھماکہ کے افسوسناک واقعہ کے بعد امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے پیر کو یہاںصوبائی دارالحکومت پہنچ گئے۔ وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید اور قومی سلامتی مشیر ناصر خان جنجوعہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم دھماکہ میں زخمی ہونے والے افراد کی سول ہسپتال اور سی ایم ایچ میں عیادت بھی کریں گے۔ وہ گورنر سیکرٹریٹ میں اجلاس بھی کریں گے۔