وزیراعظم محمد نواز شریف کی آزاد جموں و کشمیر کے نومنتخب ارکان قانون ساز اسمبلی سے ملاقات کے دوران گفتگو

127

اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لئے پاکستان کی اخلاقی اور سفارتی سطح پر تائید و حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے دل مقبوضہ کشمیر کے بہن بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کا ایک نامکمل ایجنڈا ہے، کشمیریوں کا حق خودارادیت اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق ان کا بنیادی حق ہے اور پاکستان اپنے بھائیوں کے اس حق کو بین الاقوامی سطح کے ہر فورم پر اٹھائے گا، آزاد کشمیر کی نومنتخب حکومت کو اداروں کی مضبوطی، شفاف اور کرپشن سے پاک میرٹ پر مبنی نظام حکمرانی یقینی بنانا چاہئے جس کے لئے ایک ایماندار اور قابل کابینہ کی تشکیل ضروری ہے تاکہ کشمیر کی تاریخ میں ہماری اس حکومت کا دور ”ترقیاتی دور“ کی حیثیت سے یاد رکھا جائے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو یہاں آزاد جموں و کشمیر کے نومنتخب ارکان قانون ساز اسمبلی سے وزیراعظم ہاﺅس میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی