وزیراعظم محمد نواز شریف کی بلوچستان بار کے صدر بلال کاسی کے قتل کی شدید مذمت

310

اسلام آباد ۔ 8 اگست (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر بلال کاسی کے قتل کی شدید مذمت کی ہے ۔ پیر کو وزیراعظم ہاﺅس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے وزارت داخلہ اور صوبائی حکومت کو ہدایت کی کہ اس بیہمانہ واقعے کے ذمہ داروں کو فوری گرفتار کیا جائے۔ وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ بلال کاسی کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔