
اسلام آباد ۔ 4 مئی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ جاپان پاکستان کا اہم ترقیاتی شراکت دار ہے، ملک میں کئی اہم ترقیاتی منصوبے جاپان کی معاونت اور حمایت سے مکمل کئے گئے ہیں، ہم اپنے عوام کی ترقی، خوشحالی اور امن کے فروغ کے لئے مشترکہ وژن کو آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں، جاپانی سرمایہ کار پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کے شاندار مواقع سے استفادہ کریں۔ انہوں نے یہ بات جاپان کے خارجہ امور کے وزیر مملکت نوبو کیشی سے جمعرات کو یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔