وزیراعظم محمد نواز شریف کی مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے پر حملہ کی پرزور مذمت

142

اسلام آباد ۔ 12 مئی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے مستونگ میں ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے پر حملہ کی پرزور مذمت کی ہے۔ وزیراعظم ہاﺅس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے ڈپٹی چیئرمین سینٹ کی صحت کے بارے میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ وزیراعظم نے حملہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو ہر ممکنہ طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ وزیراعظم نے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندانوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاءفرمائے۔