
اسلام آباد ۔ 4 مئی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت بلوچستان کی ترقی کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے، بہتر شاہراتی نیٹ ورک اور مواصلاتی منصوبہ جات سے صوبہ کو مرکزی دھارے میں لانے میں بہت زیادہ مدد ملے گی۔ انہوں نے یہ بات وزیراعلیٰ بلوچستان سردار ثناءاﷲ خان زہری سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم کو بلوچستان میں مختلف جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت سے آگاہ کرتے ہوئے بلوچستان میں بے مثال پالیسی اقدامات پر وفاقی حکومت کو سراہا۔