وزیراعظم نواز شریف کی وزارت پانی و بجلی کو کرسمس کے موقع پر لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت

119

اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے وزارت پانی و بجلی کو ہدایت کی ہے کہ کرسمس کے موقع پر لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے۔ وزیراعظم ہاﺅس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے وزارت پانی و بجلی کو ہدایت کی ہے کہ کرسمس کے موقع پر ملک بھر میں ہفتہ کی رات سے اتوار تک لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے۔