29.9 C
Islamabad
جمعہ, مئی 23, 2025
ہومقومی خبریںوزیراعظم نے ہماری وزارت کے لئے جن اہداف کا تعین کیا ہیں...

وزیراعظم نے ہماری وزارت کے لئے جن اہداف کا تعین کیا ہیں ان کو حاصل کریں گے، وفاقی وزیر اونگزیب خان کھچی

- Advertisement -

کراچی۔ 21 مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ وثقافت اورنگزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ہماری وزارت کے لئے جن اہداف کا تعین کیا ہیں ان اہداف کو حاصل کرنے کی بھرپورکوشیش کریں گے،کراچی میں وزارت سے منسلک ادارے محدود وسائل کے باوجود بہترین کام کررہے ہیں لیکن بہتری گنجائش ہمیشہ موجود رہتی ہے جس کے لئے ہم کوشاں ہیں کہ ان کو مزید بہتر کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو اردو لغت بورڈ،کراچی کے دورہ کے موقع پر "اے پی پی”سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سیکرٹری قومی ورثہ وثقافت اسد رحمان گیلانی بھی وفاقی وزیر کے ہمراہ تھے۔ قبل ازیں اردو لغت کے دفتر آمد پر ڈائریکٹر جنرل ادارہ فروغ قومی زبان پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر نے وفاقی وزیر اور سیکرٹری کو گلدستہ پیش کیا۔انچارج اردو لغت بورڈ طارق بن آزاد نے ادارے کی کارکردگی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ادارہ فروغ قومی زبان ڈاکٹر راشید حمید،ڈپٹی ڈائریکٹر محبوب بگٹی، قومی ورثہ وثقافت ڈویژن کے سینئر جوائنٹ سیکرٹری سبینو سکندر جلال اور،ریزیڈنٹ انجینئر قائد اعظم مزار منیجمنٹ بورڈ عبدالعلیم شیخ بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وہ تین دن سے کراچی میں ہیں اور وزارت سے منسلک اداروں کا دورے کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اداروں کے مسائل سمیت سیر حاصل گفتگو ہوئی ہے اور ان مسائل کے حل کے لئے فیصلے لئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اردو لغت،پاکستان میوزئم قائد مزار منیجمنٹ بورڈ سمیت تمام ادارے محدود وسائل میں بہترین کارکردگی دکھارہے لیکن مزید بہتری کی گنجائش موجود رہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جہاں ہیومن ریسورس کی کمی ہے اس کو پورا کیا جائے گا تاکہ اداروں کی کارکردگی متاثر نہ ہوں۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر نے کہا کہ جن اداروں میں وسائل کی کمی کا ذکر کیا ہے آنے والے بجٹ میں ان مسائل کو حل کرنے کی کوشیش کریں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پچھلے ماہ سے وزارت کا عہدہ سنھبالا ہے۔وزیراعظم خود بھی اس وزارت میں دلچسپی لے رہے ہیں اور ہمارے لئے جن اہداف کا تعین کیا گیا ہے ان کو حاصل کریں گے۔قبل ازیں وفاقی وزیر اور سیکرٹری نے ادارے کے احاطے میں پودے بھی لگائے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599801

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں