31.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومقومی خبریںوزیراعظم کابلوچستان کی محرومیوں کے خاتمے کے لئے جرأت مندانہ فیصلہ قابل...

وزیراعظم کابلوچستان کی محرومیوں کے خاتمے کے لئے جرأت مندانہ فیصلہ قابل تحسین ہے، پاکستان کی معیشت بحالی کی طرف گامزن ہے، حکومتی اقدامات کی بدولت مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی ہوئی، وفاقی وزیر علی پرویز ملک کی پریس کانفرنس

- Advertisement -

اسلام آباد۔16اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کابلوچستان کی محرومیوں کے خاتمے کے لئے جرأت مندانہ فیصلہ قابل تحسین ہے، پاکستان کی معیشت بحالی کی طرف گامزن ہے، زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے ہیں، حکومتی اقدامات کی بدولت مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی ہوئی، پاکستان میں پٹرول کی قیمت اس خطے کے ممالک بشمول انڈیا، بنگلہ دیش، سری لنکا ، نیپال سے آج بھی کم ترین سطح پر ہے، بجلی کے بلوں میں عوام کو ریلیف دیا گیا۔

بدھ کو یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک پر پچھلے ڈیڑھ سال کے اندر دیوالیہ پن کے خطرے منڈلا رہے تھے،وزیراعظم محمد شہباز شریف کی انتھک محنت اور بہتر معاشی پالیسیوں اور کاوشوں سے ملک دیوالیہ ہونے کے خطرات سے باہر نکل آیا ہے اور آج اس کے ثمرات بھی عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے حالیہ اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ نیشنل یونٹی اور بلوچستان کے عوام کی تکلیفوں کا مداوا کرنے کے لیے کابینہ کے اجلاس میں بلوچستان میں این۔25 کے لئے وزیراعظم پاکستان نے پٹرول کی قیمت کی کمی کو ود ہولڈ کرتے ہوئے اور اضافی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے N-25 کو اپنی نگرانی میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کا اعلان کیا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ پاکستان کی یونٹی اور ہم آہنگی کے لئے بے پناہ اہمیت کا حامل ہے اور ہم سب کو اس چھوٹی سی تکلیف کو برداشت کرتے ہوئے اس عمل میں ان کا ہاتھ بٹانا چاہئے کیونکہ ہم پاکستان کو اکٹھا رکھتے ہوئے اس انکلوسیو اور دیر پا ترقی کے سفر پر گامزن کر سکتے ہیں، پاکستان میں پٹرول کی قیمت اس خطے کے ممالک بشمول انڈیا، بنگلہ دیش، سری لنکا نیپال کے مقابلے میں آج بھی کم ترین سطح پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 12 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکے ہیں، مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی ہوئی ہے ۔ا نہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں تقریبا 7.5روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا جو عوام کے لئے ایک بڑا ریلیف ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی بہتر معاشی پالیسیوں کی وجہ سے فچ ریٹنگ ایجنسی کی رپورٹ میں پاکستان کو انویسٹمنٹ گریڈ ایک مارکیٹ کے طور پر بتایا گیا ہے اور ریٹنگ کو بڑھا کے بی مائنس کر دیا گیا ہے، منرل سمٹ ایک بین الاقوامی ایونٹ بن کر پاکستان کی ایک مارکیٹنگ سٹوری کے طور پر سامنے آئی ہے، ریکوڈک تقریبا ً7 ارب ڈالر کا منصوبہ ہے، ملکی استحکام کی بدولت آپریشنلائز ہونے جا رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف اپنی ذمہ داری کا احساس بھی رکھتے ہیں اور یہ جرأت اور ہمت بھی رکھتے ہیں کہ مشکل فیصلے لیتے ہوئے پاکستان کو نہ صرف امت مسلمہ بلکہ دنیا میں اس کو مقام دلا سکیں، وزیراعظم محمد شہباز شریف کو معاشی چیلنجز اور عام آدمی کی تکلیفوں کا بخوبی اندازہ ہے اور انشاء اللہ ہم پاکستان اور عوام کو خوشحال بنا کر دکھائیں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582939

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں